ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی استحکام کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے:میاں ایوب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، عزت و قار اور عوام کے فلاح و بہبود کی بات کی ہے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی استحکام کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو عوامی مسائل کے مستقل بنیادوں پر خاتمے اور مزدوروں وکسانوں کی فلاح و بہبو د کیلئے پرعز م ہیں۔