آسیہ گل سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات،جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال
لاہور(خبرنگار)سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد نے پروگرام کمپونینٹ منیجر جی آئی زی بیانکا شنوبر کی قیادت میں پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی کوآرڈینیٹر جی آئی زی عاصم شفیع بھی شامل تھے۔ملاقات میں جی آئی زی کی مالی اور تکنیکی معاونت سے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیاجبکہ بلدیاتی اداروں کے مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔