عالمی سنی علماء فیڈریشن کے زیر اہتمام شہادت حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علماء فیڈریشن کے زیر اہتمام سالانہ جامع القران کانفرنس بسلسلہ شہادت حضرت سیدنا عثمان غنیؓ مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں زیر صدارت عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیراعجازاشرفی منعقد ہوئی جسمیں خصوصی خطاب مفتی اسلام مولانا عمران مدنی نے کیا۔ مولانا شفقت جمیل نقشبندی، مولانا غلام قادر، مولانا منشاء چشتی، مولانا حنیف نوشاہی، صوفی فیصل نقشبندی،سلیم اشرفی ،صوفی رفیق اشرفی و دیگر علماء مشائخ کارکنان و مختلف طبقہ زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت و خطابات کیے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا اسلامی تاریخ کا سب بڑا سانحہ شہادت حضرت عثمانؓ ہے۔ آپکی شہادت فتنہ کے سبب ہوئی آپکی شہادت کے بعد فتوں کا ایسا دروازہ کھلا جو آج تک نہ بند ہو سکا۔ آپؓ نے بلوائیوں کے حصار میں عظیم صبر و استقامت اور جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوے تلاوت قران مجید پڑھتے ہوے شہادت نوش فرمایا۔ حضرت عثمان غنیؓ کی سخاوت 14صدیوں سے پوری دنیائے اسلام میں مشہور ہے۔ آپ نے کئی مرتبہ اسلام کیلئے اپنے مال کے ذریعے مدد کی۔