• news

خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ،ہسپتالوں کی کارکردگی کاجائزہ

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات نے اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفر اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ دریں اثناء لاہور دی یونیورسٹی آف لاہور میں 14ویں کانووکیشن 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزرائے صحت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن میں او یس رئوف ،عزیر رئوف ، پروفیسر ڈاکٹر اشرف ،ناصر محمود ، شہناز رئوف ،علی اسلم ، محمد عاصم  اور والدین نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں 1304سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دی گئیں جن میں سے 314سٹوڈنٹس نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔114پوسٹ گریجویٹ ، 3315گریجویٹ اور 9975انڈرگریجویٹ سٹوڈنٹس کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں مختلف انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت اور انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان کے درمیان یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری لانے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر علی رزاق نے بریفنگ دی۔ مختلف ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے ورکنگ گروپ میں شامل طبی ماہرین کی جانب سے تجاویز کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن