• news

حکومتیں عوامی طاقت کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتیں:چودھری منظور احمد

لاہور(نیوز رپورٹر)انچارج لیبر ونگ پیپلز پارٹی چودھری منظور احمد نے کہا حکومتیں عوامی طاقت کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتیں۔ پاکستان کے محنت کشوں کو اپنے مطالبات کیلئے اکٹھا ہو نا ہو گا،جس روز 10ہزار محنت کش پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بیٹھ گئے۔ حکومت کو انکی بات سننا پڑیگی۔ وہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹیریٹ میں پاسبان یونین پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاسبان یونین کے چیئرمین یونس کھوکھر، سینئر وائس چیئرمین خلیل احمد گل ،جنرل سیکرٹری منور حسین بٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری شوکت حیات، ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال، چیف آرگنائزر ڈاکٹر افضل اور انفارمیشن سیکرٹری اجمل مفتی بھی موجود تھے۔ چودھری منظور احمد نے کہا کہ وزیر اعظم سے سوال ہے پی ڈبلیو ڈی کرپٹ ہے۔ این ایچ اے لوکل گورنمنٹ میں کرپشن نہیں؟ وزیر اعظم ان کو بھی بند کر دیں پھر پی ڈبلیو ڈی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ ارکان اسمبلی کو فنڈز دیتے وقت کہا گیا کہ اس میں سے ہی الیکشن لڑنا ہے۔ جنہیں فنڈز جاری کیے گئے وزیر اعظم انکے اثاثے بھی چیک کرائیں۔مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اس غلط فیصلے کو واپس لیں۔ پک اینڈ چوز نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا بھی ملک کے مزدوروں کے مسائل پر بھر پور توجہ دے۔ محنت کشوں کا مسئلہ یہ ہو گیا ہے کہ ہماری لڑائی کوئی اور لڑے۔

ای پیپر-دی نیشن