لاہور ریلوے سٹیشن پر پرائیویٹ ائیر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلئے کھول دئیے گئے
لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور ریلوے سٹیشن پر ائیر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔ نئے بننے والے ایگزیکٹو واش رومز صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں سینیٹائزر اور ہاتھ سکھانے والی مشین بھی ہے۔ واش رومز میں سردیوں میں پانی گرم رکھنے کیلئے گیزر لگائے گئے ہیں۔ ان واش رومز میں سفر سے تھکے مسافر فریش اپ بھی ہو سکیں گے اور اس ضمن میں شیمپو اور صاف ستھرا تولیہ بھی دستیاب ہو گا۔ واش رومز میں صفائی کرنے والا عملہ ہر وقت موجود ہو گا۔ مسافروں کی سہولت کیلئے یہ واش رومز سٹیشن کے دونوں اطراف بنائے گئے اور مرد و خواتین کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ واش رومز میں سیٹ اور کموڈ کی آپشن بھی موجود ہے۔ پاکستان ریلویز کے مطابق اگلے 3 ماہ میں ملک بھر کے 13 مزید سٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز اوپن کر دئیے جائیں گے۔ واش رومز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے گئے‘ ان کی یکساں فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔