کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،غیر قانونی پارکنگ ،ٹریفک جام پر ایکشن لیا جائے
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹاؤن وائز تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک آگاہی کیلئے کیمپس لگیں گے۔ ٹیپا شہر میں ٹریفک سگنلز پر لین مارکنگ کو چیک کرے۔ ضرورت کے مطابق لین مارکنگ کرے۔ ٹریفک قوانین آگاہی کیلئے مہم شروع کریں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کی علامت ہے۔ دریں اثناء زید بن مقصود سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے وفد نے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ذکی اعجاز ریجنل چیئرمین و نائب صدر نے قیادت کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایکسپورٹ اور انڈسٹریزکے حوالے سے بریف کیا۔ ذکیا اعجاز نائب صدرنے کہا کہ فیڈریشن 274 ٹریڈ باڈیز، 40 کامرس چیمبرز اور 61ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے۔ لاہور ڈویژن میں انڈسٹریل ایریاز میں انڈسٹریز فروغ کیلئے فیڈریشن انتظامیہ سے مزید تعاون کی خواہاں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا انتظامیہ اور چیمبرز ملکر کاروبار کے فروغ کیلئے کردار ادا کرینگے۔