پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس ،10 نکاتی ایجنڈا پیش
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس ہوا۔ چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 24ویں پلرا بورڈ اجلاس کی منظوری دی گئی۔ پلرا اپوئنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پراجیکٹ کی منظوری، پلرا فلیٹ مینجمنٹ ریگولیشنز2024 کی منظوری دی گئی۔ 2021 سے 2023 تک 2 مالی سال کی آڈٹ اور فنانشل رپورٹ اور سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آئی ایم ایس) کی منظم خدمات کی منظوری دی گئی۔ بورڈ ممبران ڈاکٹر محمد طاہر، محمد یثرب ہنجرا، مبین الدین قاضی، ڈاکٹر ثاقب عزیز، آدم سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زائد سہیل، ڈائریکٹرسافٹ وئیرڈویلپمنٹ حافظ محسن تنویر، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اورایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر نے شرکت کی۔