امریکی قونصل جنرل کاسوشل ویلفیئر دفتر کا خصوصی دورہ ،سہیل شوکت سے اہم ملاقات
لاہور (لیڈی رپورٹر ) امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے سوشل ویلفیئر پنجاب کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات کی۔ میٹنگ میں پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان سماجی بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پنجاب حکومت کو سماجی منصوبوں کی معاونت کی دعوت دی گئی۔ وزیر سوشل ویلفیئر نے عوامی فلاح و بہبود پر حکومتی اقدامات بیان کیے۔ کرسٹن کے ہاکنز نے ہمت کارڈ کا اجراء پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ستائش کی۔ مستحق افراد کیلئے مالی معاونت کے منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل کی جانب سے صحت، تعلیم اور روزگار میں حکومتی معاونت کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے معاشرتی اور اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات، کمزور طبقات کیلئے خصوصی پروگرامز پر امریکی قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔