سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے زینب جمیل حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کینٹ کو سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزمان میں ضیا الرحمن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ زینب جمیل پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے، دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی ہے۔ ملزم ضیا کا زینب جمیل کے شوہر سردار جمیل کیساتھ 55لاکھ لین دین کا معاملہ ہے جبکہ سردار جمیل 30 جون تک ضمانت پر ہے۔