• news

مظلوم کی دادرسی‘ انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری :سی سی پی او 

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کوبروقت نمٹایا جا رہا ہے۔ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف ِ عمل ہے۔لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل میں رواں سال6084درخواستیں موصول ہوئیں 5349 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ 733 پرکارروائی کی جارہی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی پی او آفس آنے والے 3733درخواست گزاروں کی3239درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ 494پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول2270درخواستوں میں سے2050پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے،218پر کام جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پورٹل پر80درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے59 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ 21درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن