• news

 دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیاں مختلف تھانوں،سیکٹرز میں بند 

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔لاہور ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف دھواں دھار کارروائیاں جاری ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیوں کو مختلف تھانوں،سیکٹرز میں بند کروا گیارواں سال دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار 427 گاڑیوں جبکہ ریت،مٹی اور دیگر گرد آلود 6 ہزار 344 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دئیے گئے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور انتہائی خست حال 14 ہزار 255 گاڑیوں کو چالان کئے گئے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کروایا گیا۔خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن