محرم جلوس ‘پولیس افسروں کے روٹس کے دورے ‘منتظمین سے ملاقاتیں
لاہور(نامہ نگار)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے حوالہ سے لاہور کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا۔مرکزی عزاداری جلوس 9 اور 10 محرم الحرام کو نثار حویلی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پزیر ہوتا ہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اے سی سٹی ،اے ایس پی شازیہ اسحاق ،منتظم جلوس آغا شاہ حسین اور امن کمیٹی کے ممبران ہمراہ موجود تھے۔ایس پی سٹی نے اکبری گیٹ محرم کے مرکزی جلوس کے بانی و منتظمین سے ملاقات کی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے محرم الحرام کے حوالے سے ہنجروال اور نیاز بیگ کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا وزٹ کیا۔