تاوان کیلئے بچے کا اغوا‘مدعی کے منحرف ہونے پر ملزم بری
لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گیارہ سالہ بچے ابراہیم کو اغوا کر کے6 لاکھ روپے تاوان مانگنے کے مقدمہ میں مدعی کے منحرف ہونے پر ملزم محمد وسیم کو بری کرنے کا حکم دے دیا، مدعیہ حمیرہ پرویز نے پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا ۔