• news

ہائیکورٹ کا سائلین کیلئے بیٹھنے ‘پانی  کے کولر نصب کرنے کا حکم 

 لاہور(خبرنگار)قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کیلئے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا،عدالت نے عدالتی احاطوں میں فوری طور پر پانی کے کولر نصب کئے جانے کا حکم دیدیا،عدالتی احاطوں میں کوئی سائل مجھے زمین پر بیٹھے نظر نہ آئے ،سائلین اس نظام کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں،سائلین کے عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن