• news

پولیس افسر چینی ماہرین سے کائونٹرز ٹیررازم سمیت جدید ٹریننگ حاصل کرینگے :آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے 11افسران کاوفد اگلے ماہ چین کے 12 روزہ تربیتی دورے پر روانہ ہورہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس کے 11 افسران یکم جولائی تا 12 جولائی چین کا تربیتی دورہ کریں گے، پولیس افسران چینی ماہرین سے کاونٹرز ٹیررازم سمیت مختلف شعبوں میں جدید ٹریننگ حاصل کریں گے،ٹریننگ پروگرام سے پولیس افسران کی پروفیشنل سکلز ڈویلپمنٹ اور استعداد کار میں اضافہ ممکن ہو گا۔، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور سکیورٹی آفیشلز ٹریننگ پروگرام میں پنجاب پولیس کی نمائندگی قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ٹریننگ پروگرام کیلئے منتخب افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے دورہ چین پر جانے والے افسران کو ٹریننگ پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی فضل حامد، اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی محمد بن اشرف، ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا انعم فریال، ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ بشری نثار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا کائنات اظہر،ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد زینب خالد، ایس ڈی پی او کمالیہ سندس اسحاق، ایس ڈی پی او صادق آباد، رحیم یارخان، بنگل خان، ایس ڈی پی او کینٹ طیب وزیر دورہ چین کے ٹریننگ پروگرام کیلئے منتخب افسران میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن