2نوجوانوں کو خنجر سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار‘3ساتھی فرار
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک اسسٹنٹ نے جان سے مار دینے کی نیت سے خنجر کے پے در پے وار کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہا تھا کہ کو اپ سٹور چار افراد دو نوجوانوں کو چھریاں اور خنجرمار رہے تھے۔چوک میں ہجوم تماشائی بن کر دیکھ رہے تھے کہ ٹریفک اسسٹنٹ نے ہمت کرکے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔ملزم کو چھری اور خنجر سمیت گرفتار کرلیاگیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہوگئے۔ملزمان ریسیکو کیلئے آنے والی ایمبولینس پر بھی حملہ آور ہوئے اور شیشے توڑ دئیے۔گرفتار ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔جھگڑے کی وجہ پانچ ہزار روپے کا لین دین بتایا جاتا ہے۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش و تعریفی سند کا اعلان بھی کیا ہے۔