محرم سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد یقین بنانا ہو گا۔ ایس پی، ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز امن کمیٹیوں اور لائسنس ہولڈرز سے رابطے میں رہیں۔محرم الحرام کے سکیورٹی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔سپر وائزی افسران اپنے اپنے علاقہ کے ٹربل پوائنٹس چیک کریں اور پروگرام ہولڈز سے شورٹی بانڈز لیں۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ تخفیف جرم اورجھوٹا مقدمہ درج ہونے پر ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔ جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او اپنے تھانے کی حوالات میں بند ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس کے دوران کیا۔ تھانوں میں موجود ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ایف آئی آر کے ایس او پیز کو فاسٹ ٹریک پر لائیں، مقدمات کا ایس او پیز کے مطابق اندراج یقینی بنائیں۔