نہر سے صندوق میں بند نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ کے علا قہ نہر سے صندوق میں بند ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کو قتل کرکے نعش کوصندوق میں بند کیا گیا اور پھر نہر میں بہا دیا گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔مقتول کی عمر 30سے 35سال کے درمیان ہے۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔