اسحاق ڈار سے سعودی،چینی، امریکی سفیروں کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی اور امریکی سفیروں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر بھی اسحاق ڈار سے ملے۔ نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے حج کے دوران حجاج کو دی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا