حکومت آپریشن عزم استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے:عبدالغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حکومت آپریشن عزم استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے ملکی سلامتی کے لیے ماحول کو سازگار بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا تمام جماعتیں ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں لیکن اس آپریشن پر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے سے آپریشن میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا سرحد پار سے آنے الے دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں ایسے دشمنوں کے خاتمے تک ملک میں استحکام پیدا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام پر ظلم ہے۔