• news

چوہدری فیض الحسن گل کے والدمرحوم کا  ختم چہلم‘ سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

کاہنہ(نامہ نگار ) گجو متہ کاہنہ کے چوہدری فیض الحسن گل ،محمد ارشد گل کے والد مرحوم چوہدری دل محمد گل کا ختم چہلم  پاک تاج محل ہال میں ہوا،جس میں سجادہ نشین حضرت بابا فریدؒ صاحبزادہ پیر دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے شرکت کی۔صوفی میاں عارف سعید ،پیر سید سرفراز حسین شاہ ،پیر سید افتخار حسین شاہ ، پیر سید نذر عباس گیلانی ،پیر حافظ ندیم جیلانی ، سرفراز چیمہ ، نصیر جٹ ، شہباز سندھو ، محمد حسین چوہان ، عزیز و اقارب ‘سیاسی ، مذہبی ، تاجر ، صحافتی ،تنظیموں کے رہنمائوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔نعت خوانی اور بیان کے بعدصاحبزادہ پیر دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن