چارٹر آف اکانومی معیشت کی ترقی کا پہلا قدم ہوگا: مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر خزانہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتحادیوں اور اپوزیشن کیساتھ مشاورت ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی، چارٹر آف اکانومی کہیں سے ڈکٹیٹ نہیں ہونی چاہیے، چارٹر آف اکانومی معیشت کی ترقی کا پہلا قدم ہوگا، اس کے بغیر مسائل حل ہوسکتے، نیشنل چارٹر آف اکانومی بنانا ہے تو سے مشورہ کرنا ہوگا، جبکہ مہنگائی میں کچھ کمی آرہی ہے امید ہے حکومت پالیسی جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی عہدیداران و رہنماوں کے وفود سے مخدوم ہائووس لاہور میں ملکی سیاسی اقتصادی معاشی و پارٹی معاملات سمیت آئیندہ کے لائحہ عمل پر ملاقات کے دوران اپنی گفتگو میں کہی ۔