حضرت عثمان غنیؓ کے طرز حکومت پرعمل کرکے بحرانوں سے نکلا جاسکتا ہے:مولانا امجد خان
لاہور( خصوصی نامہ نگار) دین اسلام کیلئے حضرت عثمان غنی ؓ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپؓ نے اپنا جان ومال سب نبی اکرم ؐ کی خدمت میں پیش کردیا تھا۔ حضرت عثمان غنیؓ کے طرز حکومت پر عمل در آمد کر کے ملک کو بحرانوں سے آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ آپؓ نے اپنا مال دین اور معاشرے کے غرباء کیلئے وقف کر رکھا تھا۔ یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی کی یوم شہادت سے متعلق خطبہ جمعہ میں کہیں۔ مولانا محمودمیاں ،حافظ نصیر احرار، مولانا محب النبی، مولانا نعیم الدین، حافظ غضنفر عزیز، مفتی عبد الحفیظ ودیگر نے خطبہ جمعہ میںحضرت عثمان غنی کے اوصاف بیان کیے۔