کسان کارڈحکومت کا احسن اقدام‘رجسٹریشن پر فوکس کیا جائے:زید بن مقصود
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزی کمیٹی کا کسان کارڈ رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا امسال لاہور ڈویژن میں گندم کی پیداوار 39.41 من فی ایکڑ رہی ۔کمشنر لاہور نے کہا کسان کارڈ سے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ کسانوں کو رجسٹر کرنے پر پورا فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کسان کارڈز کیلیے کسانوں کی رجسٹریشن میں لاہور ڈویژن کی کارکردگی بہترین جارہی ہے۔ کسانوں کی رجسٹریشن میںرہنمائی کریں۔ڈویژنل سطح سے ڈیٹا فراہمی سے انکی مدد کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا نہری پانی چوری کیخلاف سخت ایکشن لیں۔