پاکستان میں روڈسیفٹی کلچر کو نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:مسرور عالم کلاچی
لاہور(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی، سیکٹر کمانڈر ایس پی موٹر وے پولیس شہباز عالم ،ایمبسڈر روڈ سیفٹی ڈاکٹر نیاز ملک، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رضوان شاہ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کفیل احمد سمیت طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے کہا کہ پاکستان میں روڈسیفٹی کلچر کو نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موٹروے پولیس طلباء و طالبات اور یوتھ میں آگہی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ڈاکٹر نیاز ملک ایمبیسڈر روڈ سیفٹی نے کہا طلبا پاکستان کا مستقبل ہے ہم نے انہیں حادثات کی نظر نہیں کرنا۔ایس پی شہباز عالم نے حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے طلبا کواحتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔