پی آئی ٹی بی ایچ آر ونگ کے زیر اہتمام 5 تا 13 سال کے بچوں کیلئے سمر کیمپ
لاہور(لیڈی رپورٹر)پی آئی ٹی بی ایچ آر ونگ، ASTP اور ڈے کیئر سنٹر کے اشتراک سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں گیمز، سوشل اینڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن، کوکنگ، آرٹس اینڈ کرافٹس، آرٹسٹری، سائنس کی سرگرمیاں، شجرکاری اور یوگا سیشن وغیرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس ایکٹیویٹی کا مقصد بچوں کی تخلیقی اور لیڈرشپ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا، ٹیم ورک اور کھیل کود پر مبنی مختلف سرگرمیاں میں انکی توجہ مرکوز کروانا ہے۔رعایتی فیس کے ساتھ جولائی 2024 سے شروع ہونے والے اس سمر کیمپ کا حصہ بننے کیلئے daycare@astp.gov.pk پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ سمر کیمپ کی تکمیل پر بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔