وزیروں، مشیروںکو بجلی کا مفت کوٹہ میسر‘ اووربلنگ غریب بھگت رہا :ضیاء الدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاکھوں تنخواہیں لینے والے وزیر وں،مشیروں ، بروکریٹس ، ججز اور جرنلوں کو مفت کوٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کا غمیازہ عام آدمی اوور بلنگ کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ترین اور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیسکو ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکائاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔