ڈرگ فری پنجاب مہم جاری،200 سے زائد چھاپے، 99 ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 200 سے زائد چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 99 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 99 مقدمات درج کئے گئے۔