• news

بجلی ٹیرف میں فکس چارجز لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے:سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن 

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے نیپرا کی جانب سے یکم جولائی سے بجلی کے نئے ٹیرف نافذ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس ٹیرف میں صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکس چارجز شامل ہوں گے۔ؒ اس اقدام سے بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ سٹیل میلٹرز بجلی کو خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور پہلے ہی ریکارڈ مہنگے یونٹ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ ان حالات میں ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فکس چارجز لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن