محسن نقوی کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے فائنل میں شرکت کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت متوقع ہے۔ آئی سی سی نے آج بارباڈوس میں ہونیوالے فائنل میچ کیلئے تمام بورڈ ممبران کو دعوت نامے دے دئیے ہیں۔ فائنل کے علاوہ ایک آئی سی سی میٹنگ کا بھی منصوبہ ہے جس میں کرکٹ کی دنیا کی اہم شخصیات کو اکٹھا کیا جائے گا۔ محسن نقوی وزیر داخلہ کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اہم اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ میں ہیں۔ وہ ان مصروفیات کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل اور اس سے منسلک آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز کا سفر کر سکتے ہیں۔