• news

2035 تک عالمی جی ڈی پی میں ایشیا کا حصہ 50 فیصد ہو جائے گا: احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بیلٹ اینڈ روڈ انویسٹمنٹ فورم کے پالیسی ڈائیلاگ میں وزراء پڑوسی ممالک کے سفارت کاروں، سرکاری افسران، ماہرین اور نجی شعبے کے رہنماؤںنے شرکت کی۔ احسن اقبال نے فورم میں شرکت کرنے پر دوست علاقائی ممالک کے تمام سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بروقت اقدام ہے۔ دنیا ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ 2000 میں عالمی جی ڈی پی میں ایشیا کا حصہ 13 فیصد تھا۔ پچھلے سال یہ 35 فیصد تھا۔ 2035 تک عالمی جی ڈی پی میں ایشیا کا حصہ 50 فیصد ہو جائے گا۔ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت ہم نے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بنائے۔ سی پیک سے جنوبی ایشیا، چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان اہم روابط پیدا کرنے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن