حالات کا ذمہ دار طاقتور طبقہ‘ عوام کا پیسہ بار بار الیکشن پر خرچ نہیں کر سکتے: گورنر پنجاب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سلیم حیدر کی بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کمیٹیاں بن گئیں جو حکومت کے معاملات کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی کو بحال کرنا میری ذمہ داری ہے‘ اس الیکشن کے رزلٹ پر ن لیگ کو سپورٹ نہ کرتے تو اور کیا کرتے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بار بار الیکشن پر خرچ نہیں کر سکتے۔ میری تعیناتی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔ حلف دے سکتا ہوں تین بار وزیر رہا گورنر بنا آج تک کبھی عہدہ نہیں مانگا۔ طاقتور طبقہ ملک کے حالات کا ذمہ دار ہے۔ کم ریٹ پر نہ پرائیویٹ اور ملازمین کو بے روزگار نہ کیا جائے۔ سیاست کرنا ہمارا حق مگر ملک کی خاطر قربان کر دیں گے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں۔ بانی پی ٹی آئی کا اپنا ایجنڈا ہے وہ کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔