• news

الیکشن ٹربیونل میں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت، یکم اگست کو فریقین سے ریکارڈ طلب

لاہور (خبرنگار) جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے یکم اگست کو ملک خالد پرویز کھوکھر، الیکشن کمشن اور دیگر فریقین کو فارم 47,45 سمیت دیگر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ محمود الرشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ فارم 45 کے مطابق جیت چکے تھے لیکن ٹمپرنگ کے بعد فارم 47 میں لیگی رہنما کو کامیاب قرار دیا۔ لہٰذا عدالت تمام ریکارڈ منگوا کر اس کا معائنہ کرے اور لیگی رہنما کی کامیابی کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن