• news

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی اکہترویں سالگرہ


دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، جس کا اہتمام پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا- سالگرہ تقریب میں امارات بھر سے  پی پی پی کے جیا لوں اور جیالیوں نے  بھر پور شرکت کی- شرکت کرنے والوں میں نثار خٹک، عرفان قمر گوندل، کریم امیرعلی، شفیق صدیقی ، رانا طارق، رضوان عبداللہ، فرہاد کاظمی، تسلیم عباس، سید غضنفر نقوی، سمیع اللہ خان اخونخیل، نیاز خان شانگلہ، ملک اسحاق، فضل خان درانی، سید عا طف گیلانی، وسیم یار بیگ، عرفان جٹ، میاں منور، عرفان جمانی، قاری عبدا لوہاب، احسان گوگا، عائشہ منیر ہانس، شیریں درانی، نجمہ احسان، نجمہ جیلانی، مسز عطیہ اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی- سالگرہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا- صدر پی پی گلف میاں منیر ہانس نے تمام مہمانوں اور پارٹی راہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ھوئے  محترمہ بینظیربھٹو کی زندگی و سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی- اس موقع پر مقررین نے شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا- سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقارعلی مغل نیسٹیج سیکریڑی کے فرائض انجام دیے اور پارٹی کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کا ذکر کیا- پارٹی پر آنے والے نشیب فراز اور پارٹی کی وطن عزیز کے لیے خدمات و شہادتوں کا ذکربھی کیا گیا- مقررین نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے ملک کو ترقی کی راہوں اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کی ڈگر پر ڈال دیا ہے- تقریب کے میزبان کریم امیرعلی نے کہا کہ ہم پارٹی کے ساتھ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو ہمیشہ جاری رہیں گی- اجتماعی دعا میں تمام شہداء￿  کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی گئی اوربینظیر بھٹو کی کی اکہترویں سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا-

ای پیپر-دی نیشن