پاکستانی انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت: ایرانی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سفیر نے پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی انتخابات پر متنازع امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکتا ہے۔ امریکہ صیہونی حکومت کو مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے۔ امریکی قرارداد اقوام متحدہ کے آزاد رکن کے ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ یہ جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔