کینیڈین امیدوار نے الیکشن میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی
اوٹاوا(این این آئی )کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وفاقی انتخابات میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔عرب ٹی وی کے مطابق 45 سالہ فیلکس آنٹون ہیمل ٹورنٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 84 امیدواروں میں سے ایک تھے۔کینیڈا کی تاریخ میں وہ واحد وفاقی امیدوار ہیں جنہوں نے الیکشن میں کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔