مصری شاہ‘ سکریپ دھماکہ سے مزدور کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن ‘مزید 2گرنیڈبرآمد
لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ کے علاقے میں سکریپ گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک مزدور کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو ہینڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق گودام میں سرچنگ کے دوران دو ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹربرآمد ہوئے ہیں۔گودام میں موجود ٹرک کی تلاشی کے دوران اس میں سے 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ایس پی سٹی کیپٹن رقا ضی علی رضا نے بتایا کہ گودام سے ملنے والے ڈیٹونیٹر بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہیں۔پولیس نے گودام سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز اس اسکریپ کے گودام میں ایک ہینڈ گرنیڈ وہاں کام کرنے والے مزدور خلیل کے ہاتھ میں پھٹ گیاتھا۔جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔