فیصل آباد‘سیالکوٹ‘ میانوالی میں ایک لڑکی دو لڑکوں سے زیادتی‘ 2 ملزم گرفتار
فیصل آباد‘سیالکوٹ‘ میانوالی(نامہ نگاران‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے ایک لڑکی اور دو لڑکوں کوہوس کانشانہ بناڈالا‘فیصل آباد اوباش ملزموں نے دوشیزہ کو اغوا کے بعد اور اوباش نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں میں 12سالہ لڑکا( الف)بازار گیا۔ راستہ میں ملزم بلال اسے بہلا پھسلا کر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تین ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 2 کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں احمد حسن خان اور محسن ضیاء شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے ملزم محمد عمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔