بارش جاری : دہلی میں 5 افراد ہلاک، رام مندر کی چھت ٹپکنے لگی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی حکومت کو الیکشن سے پہلے ہر حال میں ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر مکمل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ پہلی بارش میں رام مندر کی چھت ٹپکنے لگی۔ مندر کے پجاری کے مطابق پانی مندر کے نچلے حصے میں داخل ہو گیا وہاں سے پانی نکالنے کا کوئی نظام موجود نہیں، مندر کو جانے والی 14 کلومیٹر سڑک پر بارش سے گڑھے پڑگئے۔ حکومت نے تحقیقات شروع کر دی۔ دہلی میں 25 گھنٹے میں 288 ملی میٹر بارش سے مختلف حادثوں میں پانچ افراد ہلاک، پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بند، آئندہ پانچ روز تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔