سکل ڈویلپمنٹ کا فروغ ،چائنہ پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس تشکیل دیدیاگیا
اسلام آ باد (خبرنگار)چین اور پاکستان نے سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے چائنہ پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس تشکیل دیدیا، یہ الائنس آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور یو این آئی انٹرنیشنل نے 160 سے زائد چینی اور پاکستانی تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیتی(ٹی وی ای ٹی)شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا ہے، اس کا مقصد پاکستان کے ٹی وی ای ٹی نظام کو مضبوط بنانا اور اسے ایک معروف ڈیجیٹل تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق الائنس کی تشکیل کا اعلان چونگ چھنگ میں منعقد ہونے والے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل اسکلز مقابلے کے بین الاقوامی ڈیجیٹل سکلز ایکسچینج سیمینار کے دوران کیا گیا۔ دونوں ممالک کے 140 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی کر نے والے 200 سے زائد ماہرین نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے اس تاریخی تقریب کا مشاہدہ کیا۔