بجٹ میں اشرافیہ کو نوازنے کا عمل جاری ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)انجمن اہلحدیث لاہورکے صدر، معروف دینی سکالر،درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگرفردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا کہ عوام کو ریلیف کے خوشنما وعدے تو بہت ہو چکے ہیں لیکن دوردورتک کچھ بھی ہوتادکھائی نہیں دے رہا۔ بجٹ میں بھی اشرافیہ کونوازنے کاعمل جاری ہے اور اب بھی اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات کابوجھ براہ راست متوسط اور نچلے طبقے پر پڑ رہا ہے۔ سرکاری ملازمین اورکابینہ کے ارکان کو مفت بجلی اور پٹرول کی مد میں دی جانے والی مراعات فوری طور پر ختم کر دی جائیں یہی وقت کا تقاضا ہے۔ عوام انتظار کر رہے ہیں کہ بجٹ کے ثمرات ان تک کب پہنچیں گے ؟۔