کمشنر کی گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کیلئے فل ہاؤس میٹنگ بلانے کی یقین دہانی
لاہور (نامہ نگار) کمشنر لاہور نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو در پیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ تمام اداروں کی فل ہاؤس میٹنگ بلانے کا یقین دلا دیا جس میں فارورڈنگ ایجنسیوں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔گزشتہ روز پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر نبیل محمود طارق کی صدارت میں وفد نے کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدور ممتاز خان، ارشد اقبال بیگ، جنرل سیکرٹری زاہد بصیر، فنانس سیکرٹری عمران خان، سیکرٹری اطلاعات بلال امتیاز اور سیکرٹری کوارڈینیٹر رانا سجاول شامل تھے۔ صدر نبیل محمود نے کمشنر لاہور کو بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔