• news

نوشیر لنگڑیال نے وہاڑی میں ترقیاتی کام کرائے:ممتاز ڈوگر

لاہور(لیڈی رپورٹر)ممتازڈوگر،نواب ڈوگر نمبردار، راناعمران ،لیاقت ہاشمی، نوازہاشمی، سردار شاہنواز ڈوگرودیگر نے ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال کوچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن پنجاب بننے پرمبارکباددیتے ہوئے کہاملک نوشیرانجم لنگڑیال کے چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن بننے سے وہاڑی میں خوشی کی لہردوڑگئی، پہلے بھی ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے وہاڑی میں ترقیاتی کام کروائے اب بھی ایجوکیشن کے حوالے سے مزیدکام کرینگے۔ حلقے میں ملک نوشیرانجم لنگڑیال کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا  میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا بے حد مشکورہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میں ان کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کروں گا۔وہاڑی میں ایجوکیشن کے حوالے سے مزید کام کریں گے تاکہ طلبہ کوبہترین تعلیم مل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن