• news

بنیادی انسانی حقوق کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز رپورٹر)یورپ میں بنیادی انسانی حقوق کے کوآرڈی نیٹر اوورسیز پاکستانی سید خرم رضا کاظمی نے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ کیاہے۔سید خرم رضا کاظمی جو پاکستانی ہیں اور عرصہ درازسے یورپ میں مقیم ہیں اور یورپ میں انسانی حقوق کے کوآرڈی نیٹر بھی ہیں وہ دنیا بھر میں اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبوداوران کو امیگریشن سمیت دیگر مسائل میں قانونی و اخلاقی رہنما ئی فراہم کرنے کے علاوہ انسانی حقوق کے علم بردار کے طور پر بھی معروف ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں تمام طبقات کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی میرا خواب ہے۔ یورپ میں جو سلوک جانوروں کیساتھ روا نہیں رکھا جاسکتا پاکستان میں وہ رویہ انسانوں کیساتھ اختیار کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن