• news

زمرد خورشید ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال تعینات

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے گریڈ 19کی نرسنگ آفیسرزمرد خورشید کو ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال تعینات کر دیا۔ زمرد خورشید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی شعبہ ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف سے گفتگو میں زمرد خورشید کا کہنا تھا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن