تحریک انصاف چائنہ کٹنگ کا شکار ہو گئی ہے:شہزاد سعید
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چائنہ کٹنگ کا شکار ہو گئی ہے۔پارٹی چھوڑ کر واپس آنے والوں اور موجودہ ٹولے کے درمیان قبضے کی جنگ ہو رہی ہے۔امریکہ اور کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کرنیوالے گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایک گروپ کی علیحدگی سفر آخرت ہے۔آج کی تحریک انصاف ملک بھر کے مفاد پرستوں کا ٹھکانہ بن چکی ہے۔