حضرت عثمان غنی ؓ شرم و حیا کے پیکر تھے: اشرف آصف جلالی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسولؐ تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام خلیفہ سوم، جامع القرآن، حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلہ میں عظیم الشان ’’فضائل سیدنا عثمان غنی ؓ کانفرنس‘‘ کا انعقاد جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں کیا گیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت عثمان غنی ؓ شرم و حیا کے پیکربہت بڑے سخی اوردلیر انسان تھے۔ آپ ؓ کے مال و دولت سے اسلام کو بے حد تقویت پہنچی۔ خلیفہ راشد کی حیثیت سے آپ نے فتوحات سے اسلامی ریاست کا دائرہ وسیع کیا۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کائنات میں وہ واحد انسان ہیں جن کے نکاح میں یکے بعد دیگرے ایک ہی نبی ؐ کی دو صاحبزادیاں آئیں۔