سرائے مغل : موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ‘ ماں بیٹا شدید زخمی
سرائے مغل (نامہ نگار) موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک رکن پورہ کے رہائشی ماں بیٹا موٹر سائیکل پر ہلہ کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں 50 سالہ صفیہ بی بی اور اس کا بیٹا 24 سالہ وقاص شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو پتوکی منتقل کردیا۔ نازک حالت کے پیش نظر وقاص کولاہور منتقل کر دیا گیا۔