سودی معاشی نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیاہے:مہر جمیل الرحمن
بھوئے آصل (نامہ نگار) ملک میں موجود بحرانی کیفیت، معاشی ابتری، بے چینی کی ایک بڑی وجہ سود جیسی لعنت بھی ہے۔ پاکستان کو تمام درپیش مسائل کا حل صرف قرآن وسنت کے نظام لانے سے حل ہونگے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین قران وسنہ موومنٹ تحصیل کوٹ رادھاکشن مہر جمیل الرحمن ، باباجی عبد الحمید، اسلم پیارا، ملک فیصل نے قران وسنہ موومنٹ کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ سودی معاشی نظام نے ملک کو تباہی کے دھانے لاکھڑا کیاہے۔